1ایک کلو پیاز لیں ان کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ان کا پانی نکلوائیں۔
2ایک کلو قیمہ لیں اس میں تھوڑا سا نمک ڈالیں۔
3اسے دس منٹ تک گوندھ لیں۔
4ایک انچ ادرک، تین ٹیبل سپون دھنیا، دو ٹیبل سپون اناردانہ، ایک ٹیبل سپون زیرہ، دو ٹیبل سپون کوٹی ہوئی سبز مرچ، دو ٹیبل سپون کوٹی ہوئی لال مرچ شامل کریں۔
5سو گرام مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔
6پانچ سو گرام پیاز (جن کا پانی نکل چکا ہو) اور آدھا کلو چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں۔
7پھر پانچ منٹ تک گوندھ لیں۔
8اب اس سے چپلی کباب بنائیں اور تیل میں دونوں طرف سے دو دو منٹ تک فرائی کریں۔