کریمی تھریڈ بالز

9m
Serves 15
youtube.com

Directions

  1. 1ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر میڈیم فلیم پر گرم کریں۔
  2. 2اس میں کٹی ہوئی گاجر، شملہ مرچ اور بند گوبھی ڈال کر ہائی فلیم پر 2-3 منٹ تک بھونیں۔
  3. 3اب اس میں بوئلڈ اور کٹی ہوئی چکن ڈال کر 1-2 منٹ تک بھونیں۔
  4. 4چکن میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ اور کالی مرچ، سویا ساس شامل کر کے مکس کریں۔
  5. 5مکسچر کو 1-2 منٹ تک بھونیں۔
  6. 6اب مکسچر کو ایک باؤل میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
  7. 7ٹھنڈے مکسچر میں آلو، بریڈ کرپس، ہرا دھنیا اور اورگانو شامل کریں۔
  8. 8سب اجزا کو اچھے سے مکس کرکے لیموں کے سائز کے بال بنائیں۔
  9. 9میدہ اور کارن فلور کو پانی ڈال کر اچھے سے مکس کر کے گھول لیں۔
  10. 10بالوں کو میدہ اور کارن فلور کے گھول میں ڈپ کریں۔
  11. 11اب بالوں کو کٹی ہوئی بانڈا پٹی میں لپیٹ کر، تیل میں ڈال کر میڈیم فلیم پر فرائی کریں۔

Ingredients

  • 2 ٹیبل سپون کوکنگ آئل
  • 0.5 کپ گاجر
  • 0.5 کپ شملہ مرچ
  • 0.5 کپ بند گوبھی
  • 1 پاؤ چکن
  • 0.5 ٹیبل سپون کٹی ہوئی لال مرچ
  • 0.5 ٹی سپون کٹی ہوئی کالی مرچ
  • 2 ٹیبل سپون سویا ساس
  • 0.5 ٹیبل سپون نمک
  • 1 پاؤ آلو
  • 1 کپ بریڈ کرپس
  • 1 کپ ہرا دھنیا
  • 1 چٹکی اورگانو
  • 0.5 کپ میونیز
  • 0.5 کپ میدہ
  • 3 ٹیبل سپون کارن فلور

Equipment

کڑاہیچمچچاقومکسنگ باؤلپلیٹ