2تین میڈیم کٹی ہوئی پیاز اور دس لہسن کے جوے شامل کریں۔
3میڈیم آنچ پر پیاز اور لہسن کو سنہرا ہونے تک بھونیں۔
4سنہرا ہونے پر انہیں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
5اسی تیل میں ثابت کھڑے مصالحے (1.5 چائے کا چمچ زیرہ، 3 ٹکڑے دارچینی، 6 سبز الائچی، 3 بڑی الائچی، 3 تیز پات، 8 لونگ، 1.5 چائے کا چمچ کالی مرچ ثابت) ڈال کر دو منٹ تک فرائی کریں۔
6پھر اس میں ایک کلو چکن شامل کریں۔
7ایک سے دو بار چمچ چلا کر مکس کریں، پھر ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر 8 سے 10 منٹ تک بھنائی کریں۔
8پیاز، لہسن، پانچ ہری مرچیں، تین انچ ادرک، تین میڈیم ٹماٹر، اور ایک کپ دہی کو تھوڑا پانی ڈال کر بلینڈ کریں۔
98 سے 10 منٹ کی بھنائی کے بعد، اب اس میں باقی مصالحے (ایک کھانے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر، 0.5 چائے کا چمچ دھڑا مرچ، 0.5 چائے کا چمچ کشمیری لال مرچ، 0.5 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، اور ایک کھانے کا چمچ سوکھا دھنیا پاؤڈر) ڈال کر 3 منٹ تک بھنائی کریں۔
10بلینڈ کی ہوئی پیسٹ شامل کریں اور اتنی دیر پکائیں کہ تیل الگ ہو جائے۔
11جیسے ہی تیل الگ ہو جائے، حسب ضرورت شوربے کے لیے آدھا لیٹر پانی شامل کریں اور 10 منٹ تک مزید پکائیں۔
12آخر میں 0.5 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں، اور ہلکی آنچ پر 5 منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔