سفید کڑھائی مرغ

Serves 1
tiktok.com

Directions

  1. 1ہانڈی میں مکھن ڈال کر پیاز ڈالیں اور بھون لیں۔
  2. 2اس کے بعد چکن ڈال کر بھون لیں۔ (نمک ابھی نہ ڈالیں۔)
  3. 3جب چکن بھن جائے تب ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور ہری مرچوں کا پیسٹ ڈالیں۔
  4. 4مرچوں کا پیسٹ ڈالنے کے بعد دہی ڈالیں اور دھیمی آنچ پر بھون کر دم کر دیں۔
  5. 5جب چکن گل جائے تب ڈھکن ہٹا کر تھوڑا سا بھوننے کے بعد شاہی زیرہ ڈالیں۔
  6. 6اس کے بعد سونف اور زیرے کو جو روسٹ کر رکھا تھا، اسے دردرہ کر کے ڈال دیں۔
  7. 7دردری کالی مرچ ڈال دیں۔
  8. 8پھر سیڈلیس ٹماٹر، شملہ مرچیں، ہری مرچیں اور ادرک کے لچھے ڈال دیں۔
  9. 9یہ ساری چیزیں ڈالنے کے بعد تھوڑا بھون لیں۔
  10. 10پھر کریم ڈال کر تھوڑا مکس کرنے کے بعد 5 منٹ کے لیے دم کر دیں۔
  11. 11ڈھکن ہٹا کر پلیٹ میں نکال لیں۔

Ingredients

  • مکھن
  • پیاز
  • چکن
  • ادرک لہسن کا پیسٹ
  • نمک
  • ہری مرچوں کا پیسٹ
  • دہی
  • شاہی زیرہ
  • سونف اور زیرہ (روسٹ کیا ہوا اور دردرہ کیا ہوا)
  • دردری کالی مرچ
  • سیڈلیس ٹماٹر
  • شملہ مرچیں
  • ہری مرچیں
  • ادرک کے لچھے
  • کریم

Equipment

ہانڈیپلیٹ

Tips

  • پہلے نمک بالکل بھی نہیں ڈالنا ہے کیونکہ چکن کو مکھن میں بھون رہے ہیں۔
  • چکن گل جانے تک دھیمی آنچ پر دم کرنا ہے۔
  • خمیری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔