لہوری قیمہ مصالحہ

1h 10m
Serves 1
facebook.com

Directions

  1. 1ایک کپ گھی میں دو عدد دارچینی، ایک بادِیاں کا پھول، تین چھوٹی الائچی، ایک چائے کا چمچ زیرہ ڈال کر سب چیزوں کو ہلکا سا فرائی کریں۔
  2. 2دو باریک کٹے ہوئے پیاز ڈال کر تین سے چار منٹ تک اس طرح سے فرائی کریں۔
  3. 3تقریباً ایک کلو ہاتھ کا بنایا ہوا مٹن کا قیمہ پیاز کے ساتھ چھ سے سات منٹ تک اچھی طرح فرائی کریں۔
  4. 4جب قیمے کا رنگ بدل جائے اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک اور ایک کھانے کا چمچ لہسن کی پیسٹ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔
  5. 5دو کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں۔
  6. 6ساتھ ڈیڑھ چائے کا چمچ لال مرچ، ایک چائے کا چمچ سوکھا دھنیا پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ ہلدی، ایک چائے کا چمچ نمک شامل کریں۔
  7. 7ٹماٹر اور مصالحے کو تین سے چار منٹ پکانے کے بعد ڈھکن دے کر 50 سے 60 منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
  8. 8ایک کپ دہی ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک اچھی طرح بھون لیں۔
  9. 9آخر میں باریک کٹا ہوا ادرک، دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔

Ingredients

  • 1 کپ گھی
  • 2 عدد دارچینی
  • 1 بادِیاں کا پھول
  • 3 چھوٹی الائچی
  • 1 چائے کا چمچ زیرا
  • 2 پیاز
  • 1 کللو ہاتھ کا بنایا ہوا مٹن کا قیمہ
  • 1 کھانے کا چمچ ادرک پیسٹ
  • 1 کھانے کا چمچ لہسن پیسٹ
  • 2 کٹے ہوئے ٹماٹر
  • 1.5 چائے کا چمچ لال مرچ
  • 1 چائے کا چمچ سوکھا دھنیا پاؤڈر
  • 0.5 چائے کا چمچ ہلدی
  • 1 چائے کا چمچ نمک
  • 1 کپ دہی
  • 0 ادرک
  • 0 دھنیا
  • 0 ہری مرچ

Equipment

pan