Restaurant Style Chicken Pasta

Serves 1
tiktok.com

Directions

  1. 1ایک دیگچی میں کھلا پانی لیں جس میں 2.5 ٹیبل سپون آئل اور 2 ٹیبل سپون نمک شامل کریں اور اسے تیز آنچ پر ابال لیں۔
  2. 2پانی میں ابال آنے کے بعد 600 گرام پینی پاستا شامل کریں۔
  3. 36 سے 7 منٹ میں پاستا اچھے سے بوائل ہونے کے بعد ایک کپ پاستا کا پانی نکال کر سائیڈ پر رکھ لیں اور باقی سارا پانی چھلنی سے نکال لیں۔
  4. 4پاستا کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں تاکہ یہ آپس میں جڑے نہ۔
  5. 5ایک پین میں 0.25 کپ آئل ڈالیں اور 600 گرام بون لیس چکن شامل کریں۔
  6. 6چکن میں 0.5 ٹی اسپون نمک، 0.5 ٹی اسپون کالی مرچ، 0.5 ٹی اسپون سفید مرچ، 0.5 ٹی اسپون کٹی ہوئی لال مرچ اور 0.5 ٹی اسپون پیپریکا پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھے سے مکس کریں اور تیز آنچ پر پکائیں۔
  7. 72 منٹ پکانے کے بعد چکن میں 0.25 ٹی اسپون مسٹرڈ پیسٹ اور 0.5 ٹی اسپون سویا ساس شامل کریں، اسے مکس کریں اور چکن کو پکنے دیں۔
  8. 8جب چکن پک جائے تو اسے پین سے باہر نکال لیں۔
  9. 9اسی پین میں 2 ٹیبل سپون مکھن اور 1 ٹیبل سپون آئل ڈال کر میلٹ کریں۔
  10. 10مکھن میلٹ ہونے کے بعد 200 ملی لیٹر نورپور کریم شامل کریں۔
  11. 11جب کریم میں بلبلے بننا شروع ہو جائیں تو پاستا کا ایک کپ نکلا ہوا پانی اور 2 کپ فریش دودھ شامل کریں۔
  12. 12اس میں ایک چکن کیوب شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
  13. 13پھر 0.5 ٹی اسپون اوریگانو، 0.5 ٹی اسپون چکن پاؤڈر، 0.5 ٹی اسپون لہسن پاؤڈر، 0.5 ٹی اسپون نمک، 0.5 ٹی اسپون کالی مرچ پاؤڈر، 0.5 ٹی اسپون سفید مرچ پاؤڈر اور 0.5 ٹی اسپون کٹی ہوئی لال مرچ شامل کریں اور اسے اچھی طرح مکس کریں۔
  14. 14مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد فرائی کیا ہوا چکن شامل کریں اور مکس کریں۔
  15. 15پھر بوائل کیا ہوا پاستا شامل کریں اور اسے میڈیم فلیم پر مکس کریں۔
  16. 16آخر میں 0.5 کپ چیڈر چیز اور 0.5 کپ موزریلا چیز شامل کریں، فلیم کو لو کریں اور اسے ہلکے ہاتھوں سے چمچہ چلا کر میلٹ کر لیں۔
  17. 17گرم گرم پاستا پیش کریں۔

Ingredients

  • پانی
  • 2.5 tablespoons آئل
  • 2 tablespoons نمک
  • 600 گرام پینی پاستا
  • 600 گرام بون لیس چکن
  • 0.5 ٹی اسپون کالی مرچ پاؤڈر
  • 0.5 ٹی اسپون سفید مرچ پاؤڈر
  • 0.5 ٹی اسپون کٹی ہوئی لال مرچ
  • 0.5 ٹی اسپون پیپریکا پاؤڈر
  • 0.25 ٹی اسپون مسٹرڈ پیسٹ
  • 0.5 ٹی اسپون سویا ساس
  • 2 tablespoons مکھن
  • 200 ml نورپور کریم
  • 2 کپ فریش دودھ
  • 1 عدد چکن کیوب
  • 0.5 ٹی اسپون اوریگانو
  • 0.5 ٹی اسپون چکن پاؤڈر
  • 0.5 ٹی اسپون لہسن پاؤڈر
  • 0.5 کپ چیڈر چیز
  • 0.5 کپ موزریلا چیز

Equipment

دیگچیپینچمچچھلنیباؤل

Tips

  • مسٹرڈ پیسٹ کا استعمال بہت کم کریں کیونکہ یہ کافی سٹرانگ ہوتی ہے۔
  • چیز ایڈ کرنے کے بعد اگر آپ کے پاس اوون ہے تو آپ اسے بغیر مکس کیے بیک بھی کر سکتے ہیں تاکہ بہت ہی کمال کا رزلٹ بن کر آئے۔