Loaded Fries

20m
Serves 1
youtube.com

Directions

  1. 1سب سے پہلے دہی لیں گے اس کے اندر نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ اور زیرہ پاؤڈر اور اجوائن شامل کریں گے۔
  2. 2یلو اور ریڈ فوڈ کلر ڈال کے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں گے۔
  3. 3اس کے اندر بونلیس چکن کیوبز ڈالیں گے، آئل ڈالیں گے اور اس کو 10 منٹ کا ریسٹ دے دیں گے۔
  4. 4میدے کے اندر کٹی ہوئی لال مرچ ڈالیں گے، اجوائن ڈالیں گے، نمک ڈالیں گے اور فوڈ کلر ڈال کے اس کے اندر تھوڑا سا پانی ڈال کے لیکوئیڈ بنا لیں گے۔
  5. 5یہ گاڑھا سا لیکوئیڈ ہونا چاہیے چپس کو لگا کے چپس کو بھی فرائی کر لیں گے۔
  6. 6چکن کو 10 منٹ کے لیے پکا لیں گے۔
  7. 7دوسری طرف ہمارے فرائز بھی کرسپی ہو چکے ہیں۔
  8. 8ابھی چکن کے اندر پیاز ڈال کے اس کی گریوی تھوڑی سی ڈرائی کر لیں گے۔
  9. 9سالٹڈ بٹر کے اندر تھوڑا سا کوکنگ آئل ڈال لیں گے اور اس کے اندر چوپ کیا لہسن شامل کر لیں گے۔
  10. 10اس کو تھوڑا سا فرائی کریں گے پھر میدہ شامل کریں گے، میدے کو دو منٹ کے لیے بھون لیں گے پھر اس کے اندر دودھ شامل کر دیں گے۔
  11. 11پھر کچھ مصالحے شامل کریں گے، چکن پاؤڈر شامل کریں گے، مسٹرڈ پیسٹ شامل کریں گے، پیزا چیز شامل کریں گے۔
  12. 12چیز کو میلٹ ہونے تک پکا لیں گے۔
  13. 13یہاں پہ ڈریسنگ کریں گے، سب سے پہلے فرائز لگائیں گے، چکن لگائیں گے، پھر چیز لگائیں گے، پھر اوپر ساس لگائیں گے، ساس اس طرح سے ڈال دینی ہے۔
  14. 14پھر سے اس کے اوپر چیز ڈالیں گے، پھر اوپر تھوڑا سا چکن اور ائلیوز لگائیں گے۔
  15. 15پھر اوپر تھوڑی سی چلی فلیکس، اوریگانو شامل کریں گے۔
  16. 1610 منٹ کے لیے اس کو بیکنگ اوون کے اندر بیک کر لیں گے۔

Ingredients

  • دہی
  • نمک
  • لال مرچ
  • ہلدی
  • دھنیا پاؤڈر
  • لہسن پاؤڈر
  • کالی مرچ
  • زیرہ پاؤڈر
  • اجوائن
  • یلو فوڈ کلر
  • ریڈ فوڈ کلر
  • بونلیس چکن کیوبز
  • آئل
  • میدہ
  • کٹی ہوئی لال مرچ
  • پانی
  • چپس
  • پیاز
  • سالٹڈ بٹر
  • چوپ کیا لہسن
  • دودھ
  • چکن پاؤڈر
  • مسٹرڈ پیسٹ
  • پیزا چیز
  • اولیو
  • چلی فلیکس
  • اوریگانو

Equipment

باؤلچمچپیناسپاتولااسٹرینرپلیٹبیکنگ اوون

Tips

  • اگر بیکنگ اوون نہیں ہے تو کھلے پتیلے کے اندر بھی بیک کر سکتے ہیں۔